ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے علاقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے علاقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

Tue, 04 Apr 2017 18:18:09    S.O. News Service

بھٹکل:4/اپریل(ایس اؤنیوز) تعلقہ میں جالی پٹن پنچایت کی تشکیل ہوکر ایک سال کا عرصہ ہوگیا، ابھی تک کہیں بھی کوئی ترقیاتی  کام نظر نہیں آرہا ہے۔ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرتے ہوئے ترقیاتی  کاموں کو انجام دینے کا مطالبہ لے کر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بھٹکل شاخ نے جالی پٹن پنچایت آفیسر کو میمورنڈم سونپا۔

پنچایت آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی ممبر عاکف گوائی نے بتایا کہ جالی پٹن پنچایت میں مسائل کا انبار ہے، پنچایت صدر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ صرف ترقی اور ترقی پر ہی پوری توجہ مرکوز کریں گے، مگر عوامی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ، پٹن پنچایت کی تشکیل کے بعد عوام ترقیاتی  کاموں کے متعلق کافی خوش فہمی میں مبتلا  تھے وہ سب دھیرے دھیرے ختم ہوتی جارہی ہے، عوامی سطح پر مایوسی چھائی نظر آرہی ہے، علاقہ کے کچھ وارڈوں میں موسم باراں سے پہلے کاموں کو انجام دینا لازمی ہے، مدینہ مسجد کو جانے والی سڑک تعمیر ہونی ہے، متعلقہ علاقہ میں جو پینے کا پانی سپلائی کیا جارہاہے رنگ بدل کر گدلا پانی آرہا ہے۔ مزید یہ کہ پینے کے لئے پانی وقت پر بھی میسر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے پنچایت علاقوں میں ٹیکس میں اضافہ کرنے پر بھی سوال اُٹھایا اور پوچھا کہ کیا علاقہ کی ترقی کے لئے حکومت کی جانب سے فنڈ نہیں مل رہا ہے ؟

عاکف نے پٹن پنچایت کے علاقوں میں کچرا انکاسی کا نظام نہ ہونے پر بھی سوال کیا اور کہا کہ اس کے لئے فوری انتظام کیا جائے۔پینے کا صاف پانی مہیا کیاجائے اور گھروں کے ٹیکس میں کمی کی جائے، محی الدین اسٹریٹ سکینڈکراس کی آخری سڑک پر سائیکل سوار بچے توازن کھوکر گڑھوں میں گرنے کے واقعات ہورہے ہیں،اس کو دیکھتے ہوئے راستہ کنارے باڑھ لگائی جائے۔ بینڈے کان سے جالی جانے والی سڑک  پوری طرح برباد ہوگئی ہے، فوری طورپر راستے کی درستگی کی جائے۔ 

ان تمام مطالبوں کے ساتھ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پنچایت آفسر وینکٹیش کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔ا س موقع پر پارٹی کے ضلعی سکریٹری ظہیرسمیت کافی دیگر نوجوان موجود تھے۔


Share: